انگلینڈ کی ایک کامیابی نے مائیکل وان کے خیالات بدل ڈالے

Urdu-news-Hd-
44

ساؤتھمپٹن (اردونیوز ) انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف ایک کامیابی نے سابق انگلش کپتان مائیکل وان کے خیالات بدل ڈالے جنہوں نے سرپرائزنگ پاکستانی ٹیم کیلئے سیریز میں کلین سویپ ناکامی کی پیشنگوئی کردی۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کو ویسٹ انڈیز سے بہتر قرار دینے والے 45 سالہ مائیکل وان کا پہلے ٹیسٹ سے قبل کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو سرپرائز کرنے کی اہلیت رکھتی ہے

urdu news sports
urdu news sports

جس میں شامل اظہرعلی اور بابراعظم جیسے بیٹسمین انگلینڈ میں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں مگر گزشتہ روز پاکستان کی تین،صفر سے ناکامی کی پیشگوئی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بین سٹوکس کی عدم موجودگی میں بھی انگلینڈ کی ٹیم بہت زیادہ مضبوط ثابت ہو گی۔
مائیکل وان کا پاکستان کیخلاف باقی دو ٹیسٹ میچوں سے دستبردار ہونے والے آل راؤنڈر بین سٹوکس کے متعلق کہنا تھا کہ وہ ڈریسنگ روم میں اپنا اہم کردار نبھاتے ہیں

یہ بھی پڑھیں:سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی جانب سے پاکستانی قیادت کے نام خصوصی پیغام

لیکن انہیں اس بات پر بھی کوئی شک نہیں کہ انگلش ٹیم میں ان کے بغیر بھی کافی گہرائی ہے جو دوسرے ٹیسٹ میں بین سٹوکس کے بجائے زیک کرالی کو اور جیمز اینڈرسن کو آرام کا موقع دے کر سیم کیرن یا مارک ووڈ کو موقع دے گی کیونکہ جیمز اینڈرسن کو یکے بعد دیگرے دو ٹیسٹ میچز کھلائے گئے تو اس پر انہیں بہت زیادہ حیرت ہوگی۔

سابق انگلش کپتان کا مزید کہنا تھا کہ اظہرعلی ٹیسٹ میچوں میں بطور بیٹسمین کافی تجربہ کارہیں لیکن ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے ان کا تجربہ مناسب نہیں جن کو مانچسٹر میں کامیابی حاصل ہو سکتی تھی لیکن وہ بیرون ملک اولین ٹیسٹ جیتنے کا سنہری موقع گنوا چکے ہیں۔

1 تبصرہ
  1. instagram takipçi satın al کہتے ہیں

    I do agree with all the concepts you have presented in your post.
    They are really convincing and will certainly work. Still,
    the posts are very short for novices. May you please extend them a little from next time?
    Thank you for the post.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.