پہلی سے چوتھی جماعت کے بچوں کے لیے سکول کھلیں گے یا نہیں؟ حکومت کا انتہائی اہم فیصلہ سامنے آگیا

،والدین کی تیاریاں اچانک رک گئیں

in urdu news,urdu news,urdu news of pakistan,urdu news from pakistan,urdu news pakistan,
54

لاہور(اردو نیوز )وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ 15 ستمبر سے کلاس پنجم تا دہم کے بچے سکول آسکیں گے، چوتھی جماعت کے بچے جنوری میں آئیں گے، سکولوں میں آدھے بچے ایک دن آدھے دوسرے دن آئیں گے۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ نجی سکولوں سے ایس اوپیز سے متعلق 25 اگست تک تحریری تجاویز مانگ لی ہیں۔

15 ستمبر سے کلاس پنجم تا دہم کے بچے سکول آسکیں گے۔ سکولوں میں آدھے بچے ایک دن آدھے دوسرے دن آئیں گے۔پہلی سے چوتھی جماعت کے بچوں کی کلاسز جنوری سے شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے حکومتی فیصلے کے برعکس 15 ستمبرسے پہلے جو بھی نجی تعلیمی ادارے سکول کھولیں گے

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا، وزیراعظم عمران خان کا دو ٹوک اعلان

in urdu news,urdu news,urdu news of pakistan,urdu news from pakistan,urdu news pakistan,
in urdu news,urdu news,urdu news of pakistan,urdu news from pakistan,urdu news pakistan,

ان کو سیل کردیں گے۔حکومت کا فیصلہ ہے کہ 15ستمبر کو تمام ایس اوپیز پر عملدرآمد کے بعد سکول کھولے جائیں گے۔پرائیویٹ سکولوں کے اپنے مقاصد اور اپنی چیزیں ہیں، حکومت نے کووڈ 19سے متعلق ساری چیزیں دیکھی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماسک کے بغیر کسی استاد یا بچے کو سکول نہیں آنے دیا جائے گا۔جس بچے یا استاد کو کھانسی یا فلو کی علامت ہوگی، اس کو سکول نہیں آنے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ سکولوں کو دوشفٹوں میں کھولا جائے، اس میں دو آپشنز ہیں، ایک یہ ہے کہ سکولوں میں دو شفٹیں صبح اور دوپہر کی رکھی جائے۔یعنی آدھے بچے صبح کی شفٹ میں پڑھیں، اور آدھے بچے دوپہر کی شفٹ میں کلاسز لیں۔

 

urdu news hd news
urdu news hd news

اس کے ساتھ یہ آپشن بھی ہے کہ سکولوں میں آدھی کلاسز تین دن پھر آدھی کلاسز تین دن سکول میں آئیں۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ سکولوں میں ڈبل شفٹ میں ٹیچرز پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ ٹیچروہی چھ گھنٹے ڈیوٹی دیں گے۔ پہلی شفٹ ساڑھے7 بجے سے ساڑھے11 بچے، اور سیکنڈ شفٹ بھی تین گھنٹے چلے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.