الطاف حسین میراباپ،کچھ الٹاسیدھاکہاتوبوری بندلاش ملےگی

pakistan news in urdu
43

لاہور(اردونیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک مرتبہ پھر جواب جمع کروادیا۔سلیم ملک کا کہنا تھا کہ 15 روز میں پی سی بی نے جواب نہ دیا تو ان کے پاس کئی ایک آپشنز ہیں۔
 
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 2 سال قیام نے زندگی بدل دی، سبز کوٹ میں دفنایا جائے،قومی ٹیم کے غیرملکی کوچ نے بڑی خواہش کااظہارکردیا

pakistan news in urdu
pakistan news in urdu

سابق کرکٹر سلیم ملک جواب جمع کروانے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو انہیں مرکزی دروازے پر 12 منٹ انتظار کرنا پرا جس پر وہ خاصے برہم تھے۔سیکورٹی گارڈز نے انہیں
دروازے پر روک لیا، سابق کپتان کے احتجاج پر انہیں اندر جانے دیا گیا۔
آئی سی سی ٹرانسکرپٹ پر پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو جواب جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم ملک نے کہا کہ ان پر کوئی قانونی پابندی نہیں ہے۔سلیم ملک نے 20 برس بعد ایک نیا پنڈورا باکس کھولتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کردی۔
سلیم ملک نے راشد لطیف پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے ذاتی مفاد کے لیے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف چالیں چلیں، اُنہیں ڈرایا دھمکایا، ان کے بارے میں عطاء الرحمٰن جو کہہ رہا ہے درست کہہ رہا ہے۔
سلیم ملک نے دعویٰ کیا کہ راشد لطیف ایم کیو ایم کا نام لیتا تھا اور کہتا تھا کہ الطاف میرا باپ ہے، وہ سب کو یہ بھی کہتا تھا بوری بند لاش ملے گی۔اب یہ کیوں نہیں کہتا کہ الطاف حسین میرا باپ ہے؟سلیم ملک نے عمر اکمل کیس میں پی سی بی کی جانب سے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں جانے کا فیصلے کو بھی پیسے کا ضیاع قرار دیا۔

3 تبصرے
  1. […] الطاف حسین میراباپ،کچھ الٹاسیدھاکہاتوبوری بندلاش ملے… […]

  2. instagram takipçi satın al کہتے ہیں

    Hi there, i read your blog from time to time and i own a similar one and i was just curious if you get a lot of spam comments?
    If so how do you prevent it, any plugin or anything you can suggest?
    I get so much lately it’s driving me mad so any assistance is very much appreciated.

  3. escort istanbul کہتے ہیں

    Hey! I just wanted to ask if you ever have any problems with hackers?
    My last blog (wordpress) was hacked and I ended up losing several weeks of
    hard work due to no backup. Do you have any solutions to
    stop hackers?

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.