معروف موبائل کمپنی اب پاکستان میں اپنے فون بنائے گی،قوم کوخوشخبری سنادی گئی

news in urdu
37

اسلام آباد(اردونیوز )سمارٹ فون بنانے والی دنیا کی مشہور کمپنی سام سانگ نے پاکستان میں موبائل فون تیار کرنے کا پلانٹ لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔
اس بات کا اعلان وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حما د اظہر نے سامسنگ پاکستان کے ایم ڈی اور سی ای او سے ملاقات کے بعد بذریعہ ٹویٹ کیا۔
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی
(پی ٹی اے) کی ڈیوائس آئیڈینٹی فیکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم ( ڈی آئی آر بی ایس) کے حال ہی میں متعارف کروائے جانے کے بعد پاکستان میں سمارٹ فونز کی تیاری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کیساتھ تعلق بھولنے والا نہیں، دراڑیں ختم ہو جائیں گی: جہانگیر ترین پرامید

Latest Urdu News from Pakistan
Latest Urdu News from Pakistan

حماد اظہر نے مزید کہا کہ سام سانگ پاکستان کے ایم ڈی اور سی ای او نے بھی ملاقات کے دوران ان اقدامات کو سراہا اور پاکستان میں اپنا اسمبلنگ پلانٹ قائم کرنے پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان کی پہلی موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی متعارف کروائی تھی، جس پر تفصیلی بریفنگ کے بعد وزارت صنعت و پیداوار کو یہ ہدایات دی گئیں کہ وہ اس پالیسی کے خدو خال کو مزید بہتر کرے اور پاکستان میں موبائل فونز کی صنعت کو قائم کرنے کیلئے مزید ضرور ی اقدامات کرے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.