چکن تکہ

کھانا پکانے کے آسان طریقے Pakistani Food Recipes – Urdu Pakwan, Khana Pakana, Chicken Karahi, Chinese, Cakes, Mutton,
41

برِصغیر پاک و ہند میں صدیوں سے مقبول چکن تکہ ایک شاندار اور لاجواب پکوان ہے جو بچوں، بڑوں، خواتین و حضرات سبھی میں یکساں مقبول ہے اور دیسی روایتی کھانوں میں شامل ہے۔ مرغی کی رانوں کو تیکھے مسالوں میں میرینیٹ کرکے کوئلوں پر بھون کر پکایا جانے والا تکہ اپنی سوندھی خوشبو کے باعث دور سے ہی پہچانا جاتا ہے۔ اسے دوپہر میں یا رات کے کھانے میں چپاتی، پراٹھے یا نان کے ساتھ کھائیں اور خوب مزے اڑائیں۔

چکن تکہ
چکن تکہ

 اجزاء

    • ہلدی، پسی ہوئیآدھا چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئیآدھا چائے کا چمچ
    • گرم مسالا پائوڈرآدھا چائے کا چمچ
    • کچری پائوڈرآدھا چائے کا چمچ
    • کالی مرچ پسی ہوئیآدھا چائے کا چمچ
    • گرم مسالاآدھا چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہواآدھا چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • دھنیا پائوڈرایک چائے کا چمچ
    • لیموں کا رسایک کھانے کا چمچ
    • ادرک لہسن کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
    • دہیایک کپ
    • پپیتے کا پیسٹدو سے تین کھانے کے چمچ
    • کریمآدھا کپ
    • ہری مرچ کا پیسٹایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچ کا پائوڈرایک چٹکی
    • مرغی کی رانیںدو عدد

ترکیب

  • ایک پیالے میں ہلدی، لال مرچ پسی ہوئی، گرم مسالا پائوڈر، کچری پائوڈر، کالی مرچ پسی ہوئی، گرم مسالا، پسا ہوا زیرہ، نمک، دھنیا پائوڈر، لیموں کا رس، ادرک لہسن کا پیسٹ، دہی، پپیتے کا پیسٹ، کریم اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں چٹکی بھر کالی مرچ کا پائوڈر ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب ایک بڑے پیالے میں مرغی کی رانیں رکھیں اور اس پر پہلے سے تیار شدہ مرکب ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ گوشت پر اس مرکب کی تہہ چڑھ جائے۔
  • اب چھری کی مدد سے آمیزہ لگے گوشت میں لمبے لمبے کٹ لگا لیں اور اس میں اچھی طرح آمیزہ بھر دیں اس کے بعد اسے 30 سے 40 منٹ تک کے لئے میرینیٹ ہونے کو رکھ دیں۔
  • اب مسالا لگی مرغی کی رانوں کو سیخوں میں پرو کر دہکے ہوئےکوئلوں پر 3 سے 4 منٹ تک بھونیں، اس دوران ان پر برش کی مدد سے ہلکا ہلکا تیل بھی لگاتے رہیں اور اسے الٹتے پلٹتے بھی رہیں تاکہ ہر طرف سے گوشت اچھی طرح پک جائے۔
  • مزیدار چکن تکہ تیار ہے۔ اپنی پسندیدہ چٹنی کے ساتھ کھائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.