ہانگ کانگ: (اردونیوز)تصور کیجئے ایک ایسی شفاف بوتل کا جس میں پانی بھرتے ہی ازخود ایک منٹ میں جراثیم سے پاک ہوجاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شفاف بوتل کو اندھیرے میں بطور ٹارچ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اگر آپ سفر میں ہیں تو بہت سے مقامات پر صاف پانی کا حصول مشکل ہوجاتا ہے۔ اس موقع پر’آئی یو وی آئی‘ ایک بہترین معاون ثابت ہوتے ہوئے بوتل کے پانی کو صرف 60 سیکنڈ میں جراثیم سے سے پاک کرسکتی ہے۔ اس میں الٹروائلٹ ایل ای ڈی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے ۔ ہم جانتے ہیں کہ الٹراوائلٹ شعاعیں نہایت مؤثر انداز میں پانی اور دیگر اشیا کو صاف کرسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھرمیں کورونا وبا کے فعال کیسزکی تعداد 10 ہزار188 رہ گئی
Leave a Comment