اسلام آباد: (اردونیوز)گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر نے کہاکہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز نہ ہونا زرعی قرضوں کی فراہمی میں بڑی رکاوٹ بن گیاہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات کا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی سید فخر امام، ارکان قومی اسمبلی اور اعلی حکام نے شرکت کی، اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر نے کہاکہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز نہ ہونا زرعی قرضوں کی فراہمی میں بڑی رکاوٹ بن گیاہے، لینڈ کا کمپیوٹرائز ریکارڈ ضروری ہے،زمینوں کا ریکارڈ بہتر ہوگیا تو زرعی قرض دینا آسان ہو جائے گا زرعی قرضوں کا حصول آسان بنائیں گے۔
Leave a Comment