نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ن لیگ کا بیان مشکوک ترین ہو گیا ہے

urdunews.us

لاہور:سئنیر تجزیہ کارعمران خان کا کہنا ہے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے بیانات میں کوئی صداقت نہیں ہے،ایک گھنٹہ تقریر کرنا اور پرجوش لہجے میں تقریرکرنا کسی صحت مند انسان کی نشانی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ادارے شیلٹر دیں تو ادارے درست ہیں، اور اگر ادارے کہی ان کو شیلٹر نہ دیں تو وہ درست نہیں ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک گھنٹہ تقریر کرنے والا شخص بیمار کیسے ہو سکتا ہے ،
اگر ایک گھنٹہ مجھے نیوز بیپر کا کہا جائے تو میں بھی ایک گھنٹہ بول نہیں سکتا تھک جاؤں گا لیکن یہ دیکھیں کہ میاں نواز شریف نے پرجوش لب و لہجہ میں تقریر کی ہے اوریہ کہنا بے جاء نہیں ہو گا کہ انھوں نےتمام تقاریر ہی پرجوش انداز میں کی ہیں تو مسلم لیگ ن کا یہ بیانیہ کہ نواز شریف بیمارہیں اور لندن میں علاج کروا رہے ہیں تو یہ جھوٹ ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کیا ہے جس میں انھوں نے ملکی سیاست اورحکمران جماعت کو پچھاڑا ہے جبکہ انھوں نے اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک حکمران جماعت کو لانے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا ۔خیال رہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف نے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے ورچوئل خطاب میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے عہد لیا ہے کہ وہ کسی بھی معاملے میں ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔
 

Leave a Comment

Optimized with PageSpeed Ninja