ایران نے پاکستان اور بھارت پرسفری پابندیاں عائد

iran ban pak india flights

لاہور: (اوصاف ٹی وی ) کورونا سے بگڑتی صورتحال کے پیشِ نظر ایران نے پاکستان اور بھارت پرسفری پابندیاں عائد کر دیں۔

ایرانی حکام کے مطابق پاکستان اوربھارت سے پروازوں کے آنے اور جانے پر پابندی ہو گی، پابندی کا فیصلہ ایران کی وزارتِ صحت کی تجویز پر کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں پائے جانے والا کورونا وائرس برطانیہ میں پھیلے وائرس سے مختلف ہے اور اس سے ایران کے لیے سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Optimized with PageSpeed Ninja