تیسرے ٹی ٹونٹی میں شاہینوں کی میزبان ٹیم کے خلاف بیٹنگ جاری

بیس اوور بھی نہ کھیل سکے، آٹھ بلے باز ڈبل فگر تک بھی نہ جا پائے۔

pak vs zim
505

ہرارے: (اوصاف ٹی وی) پاکستان اور زمبابوے کے مابین ہرارے میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹی ٹونٹی میں شاہینوں کی میزبان ٹیم کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

 

 میچ کے آغاز پر اوپنرز محمد رضوان اور شرجیل خان میدان میں اترے، زمبابوین باولرز شروع سے ہی سکور روکنے کی کوشش میں نظر آئے تاہم چوتھے اوور کے اختتام تک دونوں بلے بازوں نے 4 باونڈری شاٹس کی مدد سے 28 سکور بنا لئے۔

اوپننگ پارٹنر شپ زیادہ دیر نہ چل سکی اور شرجیل خان جانگوے کی بال پر مزربانی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، انہوں نے 18 رنز بنائے۔

 

قبل ازیں ٹاس جیتنے پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ تیسرے ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، آصف علی، دانش عزیز اور ارشد اقبال کو آؤٹ کر کے شرجیل خان، سرفراز احمد اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔

کوشش ہو گی زیادہ سے زیادہ سکور کریں۔

 

یاد رہے کہ گذشتہ میچ میں قومی شاہینوں نے انتہائی مایوس کھیل کھیلا، 119 رنز کا آسان ہدف مشکل ترین ثابت ہوا۔

بیس اوور بھی نہ کھیل سکے، آٹھ بلے باز ڈبل فگر تک بھی نہ جا پائے۔

کپتان بابر اعظم بھی ہار پر نالاں ہوئے اور عزم ظاہر کیا کہ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کم بیک کریں گے اور سیریز جیتیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.