وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ملاقات

بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے بھی شرکت کی۔

Usman Buzdar Meet Firdous Ashiq Awan
400

لاہور: (اوصاف ٹی وی) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی جس کے دوران سیالکوٹ رمضان بازار واقعہ کی رپورٹ پیش کی۔

بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے بھی شرکت کی۔

 فردوس عاشق اعوان نے رمضان بازار میں ناقص اشیائے ضروریہ کے حوالے سے وزیراعلی کو بریف کیا ۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہدایت دی کہ رمضان بازاروں میں حکومتی پالیسی کے مطابق معیاری اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

 انتظامیہ فیلڈ میں نکل کر بھی آگاہ کرے۔

انہوں نے چیف سیکرٹری سے سیالکوٹ رمضان بازار واقعہ بارے تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز سستے رمضان بازاروں میں ناقص اشیا کی فروخت پر معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کو جھاڑ پلا دی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.