ٹھنڈے کینیڈا میں بلا کی غیرمتوقع گرمی

canada heat wave

اوٹاوا: (اوصآف ٹی وی) ٹھنڈے کینیڈا میں بلا کی غیرمتوقع گرمی سے 84 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجہ حرارت میں اچانک اور غیرمعمولی اضافہ ہوا۔

 پارہ پہلی بار 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد 233 سے تجاوز کر گئی۔

اکثر سرد رہنے والے کینیڈا میں شدید گرمی، لوگ جھلس کر رہ گئے۔

ہیٹ ویو سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

حبس اور گھٹن سے دم توڑنے والے افراد میں زیادہ ترمعمر اور بیمار افراد شامل ہیں،

 گرمی سے کینیڈا کا مغربی علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں درجہ حرارت 49.5 ڈگری تک پہنچ گیا۔

حکام کے مطابق برٹش کولمبیا میں 70 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں، شدید گرمی کےباعث سب سے زیادہ ہلاکتیں شہر وینکورمیں ہوئیں

وینکور کینیڈا کے سردترین علاقوں میں سے ایک ہے اور اسی لیے لوگوں کے گھروں میں ایئرکنڈیشنر نہیں تھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت جمعہ سے بڑھنا شروع ہوا تھا اور مزید کئی روز تک گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

امریکا کے شمال مغربی علاقوں میں بھی گرمی کی لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔

پورٹ لینڈ، اوریگون، سیٹل اور واشنگٹن میں 1940 کے بعد پہلی مرتبہ ریکارڈ درجہ حرارت سامنے آیا

Leave a Comment

Optimized with PageSpeed Ninja